پاراچنار:پاکستان انقلابی پارٹی اور مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد

67

پاراچنار,08 مارچ  (اے پی پی )؛پاکستان انقلابی پارٹی اور مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو ان کے اپنے جائز حقوق دینے پر زور دیا گیا ۔

پاراچنار میں پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں مجاہد طوری ، ماہر حسن ، شفیق طوری ، سید ابوطالب اور دیگر مقررین نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق نہ ملنے کی وجہ سے خواتین طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں یوم خواتین کے موقع پر گرلز ڈگری کالج پاراچنار میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے معاشرے میں عورت کا مقام اور زمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور خواتین کو صحت و تعلیم سمیت ہر شعبے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔