چنیوٹ: محکمہ سوشل ویلفیئر  بیت المال کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار)  میں سیمینارکا انعقاد

140

 چنیوٹ ,08مارچ (اے پی پی ): محکمہ سوشل ویلفیئر  بیت المال کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار)  میں سیمینارکا انعقاد چنیوٹ۔ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول کی بطور مہمان خصوصی شرکت  کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شہباز خان ، میڈم عائشہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر  ریاض حسین و دیگر بھی موجود۔ غزالہ کنول نے   کہا کہ آج کی عورت کسی شعبہ میں مرد سے پیچھے نہیں ہے اور ملکی ترقی میں خواتین کا نہایت اہم کردار ہے

موجودہ حکومت خواتین کو جائے ملازمت سمیت ہر مقام پر بھرپور تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے  صنعت زار میں کورس کرنے والی خواتین کی جانب سے بنائے گئے ماڈلز اور دستکاری کے کام کو سراہا۔