صحافیوں کا قافلہ سینیئرراہنما لالا اسد پٹھان کی قیادت میں مقتول صحافی اجے لالوانی کے گاﺅںگیا

45

سکھر، 24 مارچ ( اے پی پی ) سکھرکے صحافیوں کا قافلہ سینیئرراہنما لالا اسد پٹھان کی قیادت میں مقتول صحافی اجے لالوانی کے   گاﺅں

 پہنچ گیا ہے اور انہوں نے مقتول صحافی کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی۔

صحافیوں کے قافلے میں صدر پریس کلب سکھرنصراللہ وسیر، ظہیراحمد لودھی، جلال ، مجیب ورند، صدرکیمرہ مین ایسو سی ایشن جاوید گھنیواور  شکارپور ، جیکب آباد اور دیگر شہروں کے سینکڑوں صحافی بھی شامل ہیں۔اس موقع پر قائد صحافت لالا اسد پٹھان اور دیگر راہنماﺅں نے مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صالح پٹ کے مقتول صحافی اجے لالوانی کے قاتلوں کو فوری طور پرگرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔