اسلام آباد،15مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا کی ویکسین لگوانے کوویڈ ویکسینیشن مرکز ترلائی اسلام آباد پہنچے, صدر مملکت اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔











