لنڈی کوتل ؛ریسکیو 1122 کی زیر نگرانی خیبر  رائفلز ایف سی کے 300 سے  زائدمردو خواتین اہلکاروں کی تین روزہ ٹریننگ

124

پشاور، 17مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین ضلع خیبر اور انچارج ٹریننگ ونگ پشاور ایمرجنسی آفیسر اویس آفریدی کے زیرنگرانی لنڈی کوتل خیبر رائفلز ایف سی کے 300 سے زائدمرد  اور خواتین اہلکاروں کو تین روزہ ٹریننگ فراہم کی گئی۔  اس ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاو، ڈیزاسٹر اور ریسکیو 1122 کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔  بہترین تربیت فراہم کرنے پر خیبر رائفلز  ایف سی کی جانب سے ریسکیو افسران اور انسٹرکٹرز کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر ایف سی خیبر رائفلز ٹریننگ انچارج  میجر جواد کیپٹن معین اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔