مختلف عطائی ڈاکٹروں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

58

پشاور، 11مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم بہمراہ انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن فرہان علی اور ڈرگ انسپکٹر عبدالروف نے آج مختلف عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور رجسٹریشن، ڈگری وغیرہ نہ ہونےکی صورت میں، خودساختہ ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے 03 کلینکس کو سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو یہ بھی ہدایت دیں کہ کسی بھی عطائی ڈاکٹر کو بخشا نہیں جائے۔