ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے لئے علی الصبح گلگشت پہنچ گئے

64

ملتان، 11 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے لئے علی الصبح گلگشت پہنچ گئے انہوں نے  نے گول باغ،گردیذی مارکیٹ اور جلال مسجد چوک کے ایریا میں صفائی کا جائزہ لیا،  جلال مسجد چوک میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈپٹی کمشنر دکاندار پر برہم ہو گئے،  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے بعد دکان کا کوڑا اور کچرا سڑک پر کیوں پھینکا  اور کہا آئندہ سڑک پر کچرا پھینکا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور کہا تمام دکاندار رات کو دکان کی صفائی کرکے کوڑا باہر رکھ کے جائیں،  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگائیں گے اور  مارکیٹوں میں سارا دن صفائی برقرار رکھنے کے لئے تاجربرادری کو اعتماد میں لیکر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

قمرالزمان قیصرانی  نے کہاملتان وزیراعلی عثمان بزدار کا گھر ہے، وزیراعلیٰ نے شہر اولیاء کی صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہت بہتر ہے،  صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے صفائی بارے شہریوں سے تعاون حاصل کرنے کے لئے خود مہم کو لیڈ کرونگاڈپٹی کمشنر کی منیجر آپریشن کو  شہر میں صفائی آپریشن جلد شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔