ملتان؛ بلدیاتی اداروں میں جدید خطوط پر بجٹ کی تیاری بارے تربیت کا آغاز کر دیا گیا

112

ملتان،05 مارچ)اے پی پی ): بلدیاتی اداروں میں جدید خطوط پر بجٹ کی تیاری بارے تربیت کا آغاز کر دیا گیا  ہے ،جنوبی پنجاب میں ملتان کو ماڈل ضلع کے طور پر اپنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ریفارم کمیٹی کا اجلاس ہوا، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  کہ  مختلف محکموں میں رائج بجٹ سازی کے فرسودہ طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اداروں کو بجٹنگ کا  شفاف سسٹم اپنانا ہو گا۔

عامر خٹک نے کہابجٹ سازی میں ایک سال کی بجائے طویل المدتی پلاننگ کو مدنظر رکھا جائے، پلاننگ اور بجٹ سازی کے معیار کی بہتری وقت کا تقاضا ہے۔

 ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر احمد رجوانہ نے کہا کہ مختلف محکموں میں جدید طرز پر بجٹ سازی بارے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے،جدید بجٹ سازی میں کارکردگی کو  فنڈز  کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔انہوں  نے کہا بلدیاتی اداروں کے لئے پلاننگ طریقہ  کار  تیار کر لیا گیا ہے اور بلدیاتی اداروں کے لئے لوکل ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دئے جائیں گے۔

احمد رجوانہ نے کہا کہ  نئے نظام میں ٹیکسیشن رولز ،رولز آف لائسنس فیس اپنائے جائیں گے۔

اے ڈی سیز محمد طیب خان اور ہدایت اللہ خان سمیت  اے سیز آبگینے خان، محمد زبیر،مدثرممتاز  ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم، سی او اقبال خان، ایس این جی کے نمائندے  محمدابراہیم اور دیگر افسران کی بھی اجلاس میں  شریک ہوئے۔