ملتان؛ تھلیسمیا کے مریضوں کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا انعقاد

99

ملتان، 06 مارچ (اے پی پی ):تھلیسمیا کے مریضوں کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن  کیمپ ٹیوٹا موٹر کے سامنے منعقد  کیا گیا، تھلیسمیا کے مریضوں کو خون نہ ملنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے،اسکی کمی کو پوری کرنے کےلئےایک روزہ بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا  انعقاد کیا گیاجس میں  لوگوں اپنا خون عطیہ  کیا۔

 اس موقع پر ریجنل بلڈ سنٹر کے انچارج محمد رمضان نے بتایا کہ  دعوت اسلامی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کرنے والے افراد کی نیکی رئیگا  نہیں جائےگئی، ریجنل بلڈ سنٹر کے ساتھ ملکر یہ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں  تھیلیسیمیا  کے بچوں کے لئے خون اکٹھا کیا جارہا ہے۔