ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےعدم توجہی غفلت کا شکار 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے  لیے

53

ملتان، 06 مارچ (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، عدم توجہی غفلت کا شکار 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 7 سالہ شیراز ولد منیر ، 11 سالہ شعیب ہاشم ، 11 سالہ کاشف ولد مختار شامل ہیں، بچوں کو  بہادر پور، نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔