ملتان؛ سی ٹی او ملتان جلیل عمران نے اپنےعہدے کاچارج سنبھال لیا

73

ملتان، 22 مارچ (اے پی پی ): سی ٹی او ملتان جلیل عمران نے اپنے   عہدے  کا  چارج سنبھال لیا، ڈی ایس پی سٹی اور ٹریفک سٹاف نے خوش آمدید کیا، سی ٹی او نے تمام اسٹاف کو شکریہ ادا کیا۔ سی ٹی او جلیل عمران نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملتان میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا  ہے ۔

سی ٹی او ملتان کی میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی اور تمام آفس اسٹاف نے شرکت کی۔ سی ٹی او نے کہا  دفتری اوقات  میں جب بھی حاضری کو چیک کیا جائے، حاضری پوری ہونی چاہیے۔انہوں نے    کہا کہ  جو شہری  لائسنس برانچ یا چالان برانچ میں آئے، کرونا ایس او پیز  پر عمل کرے ۔