ملتان، 13 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں موسمی پھولوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں معروف شاہراہوں پر پھولوں کی سجاوٹ جاری ہے،پارکوں کی تزئن وآرائش بھی کر رہے ہیں۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاﺅس پارک، ایم ڈی اے چوک اور ائیرپورٹ روڈ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ سرکٹ ہاﺅس پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے۔پارک کے داخلی راستے کو ٹایلز لگا کر بحال بہتر کیا جارہا ہے۔
سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی سجاوٹ کر رہے ہیں، موسمی پھولوں کی خوبصورت سجاوٹ سے ماحول کوخوبصورت بنا رہے ہیں، کووڈ کے ماحول میں عوام کو تازگی کا احساس ہوگا، اس سلسلے کومستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچرسعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ بھی موجودتھے۔











