جہلم،13 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے، اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ہفتہ کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چئیرمین سینٹ منتخب ہو چکے ییں،پورے پاکستان میں ہمارے سینیٹرز موجود ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن ہارنے کےبعد ایک دوسرے پر شک کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے شفاف الیکشن کے لیے اپوزیشن کوملکر کام کرنے کاکہاتھا اب اپوزیشن کوسبق سیکھنا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر ہی اعتبار نہیں، وزیراعظم عمران خان کی دشمنی میں سب اکٹھے ہیں ۔











