ملتان، 23مارچ(اے پی پی ):کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے جرمانوں اور دکانوں کو سربمہر کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 12 دکانوں اور1 ریسٹوریٹ کو سیل کیا گیا ہے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر1لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے بکر منڈی اور گول باغ کے علاقے میں 5 دکانوں کو سیل کیا ہے۔ انہوں نے گھنٹہ گھر چوک میں واقع القریش ہوٹل کو گاہکوں کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھلانے پر سیل کر دیا ہے۔
پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹرشہزاد علی نے کورونا ایس او پیز نہ اپنانے پر ممتاز آباد میں واقع البرکت میرج ہال پر30ہزار روپے عائد کر دیا ہے جبکہ پرائس مجسٹریٹس غنی خان نے صدر اور طارق ولی نے ایم ڈی اے چوک کے ایریا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں7 دکانوں کو سیل اور12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔