ملتان، 19 مارچ(اے پی پی): کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ملتان میں پانچویں روز بھی کاروائی جاری رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 6 دکانیں سیل کی گئی اور 9بسوں کو تحویل میں لے گیا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 1لاکھ34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے بس مالکان پر57000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور ایس او پیز نظر انداز کرنے پر3 شادی ہالز کی انتظامیہ پر 40000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
پرائس مجسٹریٹس نعمان عابد اور مشتاق شاہ نے 5دکانوں کو بھی سیل کیاکچہری چوک،گھنٹہ گھر،ممتازآباد اور بی زیڈ یو کے ایریا میں دکانداروں کو 37 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔











