میرپورخاص پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی ، بین الاضلاعی گروہ  گرفتار

115

 

میرپورخاص،02مارچ ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس آئی عنایت علی زرداری کی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں ، ڈسٹرکٹ  بینظیرآباد سے تعلق رکھنے والا بین الاضلاعی گروہ  کو  گرفتار کر لیا  گیا ہے  جبکہ  گرفتار گروہ   سے  10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں  بھی  برآمد کر لی گئی ہیں ۔

 واضح رہے کہ گروہ کا نیٹ ورک مختلف اضلاع بشمول سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، جامشورو میں  مشتمل ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سرہاتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔