صوابی: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل کا انعقاد

116

صوابی ، 02 مارچ(اے پی پی ):  ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی سرپرستی میں ایس ایچ او کالوخان لیاقت شاہ،ایس ایچ او پرمولی سبحان اللہ جدون کی نگرانی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ایلیٹ فورس، آر آر ایف اور ریسکیو1122 نے موک ریہرسل میں حاصل  کی۔

مشق تحصیل رزڑ  کالوخان ہسپتال  میں کیا گیا  ،اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند مختلف دستوں نے بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے فرضی مشقیں کیں۔ ڈی ایس پی رزڑ، ایس ایچ او کالوخان،ایس ایچ او پرمولی  ودیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل نفری نے سائرن بجتے ہی موقع پر پہنچ کر چاروں اطراف سے ٹارگٹ کو گھیرے میں لے لیا،آپریشن30منٹ تک جاری رہا۔

دوران آپریشن فرضی طور  پر  ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار  کیا گیا جبکہ وی آئی پی مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا۔  اس موقع پر ڈی ایس پی پشم گل خان نے  کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پرپولیس کو اطلاع دیکرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں-