نوشہرہ:قیام پاکستان سے قبل سے نوشہرہ ورکاں میں لگنے والے سالانہ جماعت کے میلے پر برسوں سے تمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد

102

نوشہرہ ورکاں ،05 مارچ (اے پی پی ):قیام پاکستان سے قبل سے نوشہرہ ورکاں میں لگنے والے سالانہ جماعت کے میلے پر برسوں سے تمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد سالانہ بہترین تفریح کا حصہ ھے،

اور میلہ جماعت کے موقع پر نوشہرہ ورکاں میں رانا برادران رانا علی اور  رانا سہیل افضل  رانا احسا ن اللہ و دیگر کے زیر انتظام شاندار کبڈی میچ کا اھتمام کیا گیااور کبڈی کے شاندار میچ میں بین الاضلاعی سطح پر کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کے کپتان لالہ عبید اللہ انٹر نیشنل کھلاڑی۔جبکہ دوسری جانب جہانگیر عرف پپو جانگلہ کپتان تھے، جہاں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاھرہ کیا وھاں کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے ھزاروں افراد اور شہر  و علاقہ کی معزز شخصیات  ڈاکٹر عامر علی حسین دیگر شخصیات سرکاری ملازمین رانا شبیر اشرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننٹی کرپشن بھی شریک ھوئے، کبڈی میچ کے دوران ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے نوجوانوں کی کثیر تعداد  اور ایمر جینسی کے لیے ریسکیو 1122 کے جوان موجود رھے  گھوڑوں کے ڈانس اور تمانچے دار کبڈی میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انٹر نیشنل پلیئر لالہ عبیداللہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رھے،اور رانا برادران کی جانب سے رنر اور ونر دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں گئیں اور عوام بہترین کبڈی میچ کروانے پر رانا برادران کی کاوشوں کی تعریف کی۔