نوشہرہ ورکاں ؛یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ، پرچم کشائی  کی گئی

39

نوشہرہ ورکاں، 23 مارچ(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب  میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوئی،اس موقع پر قومی ترانہ اور ملی نغموں لگائے گئے جبکہ پرچم کشائی  بھی کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عظیم خطہ ہمارے لیے اللہ رب العزت کی جانب سےبہت بڑا انعام ہے اور اس کے لیے  ہر قسم کی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت  سی او میونسبل کمیٹی کنور عثمان سیعد، ھمایوں اکبر ،حاجی رانا نثار احمد، میاں شاھد ، میاں محمد جاوید اور  دیگر شخصیات شریک تھیں۔