فیروزوالہ، 10 مارچ(اے پی پی ): نوشہرہ ورکاں پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ابرار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اعلی کوالٹی کی 10کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم ابراراحمد لاہور ،گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں کو منشیات سپلائی کرتا تھا ملزم پولیس کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا ، ملزم سے مختلف نیٹ ورک کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا پہلا فرض ہے۔











