اوکاڑہ:ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کروونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

119

اوکاڑہ,10مارچ )اے پی پی): پورے ملک کی طرح ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو  کرونا سے بچاؤ کے لئے  ویکسینیشن سینٹرز تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ فعال کر دئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس جمنیزیم میں ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاد گیلانی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار پیرا میڈیکل سٹاف ،نرسزاور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے ویکیسینیٹر سنٹر میں قائم ڈسپنسری ادویات بیڈز کا بھی بغور جائز لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی ایچ او سجاد گیلانی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ تمام ویکسین سنٹرز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔