وائس چیئرپرسن او پی سی کی متحدہ عرب امارات اور جرمنی سے آئے اوور سیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات

106

    لاہور، 18مارچ(اے پی پی): وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے متحدہ عرب امارات اور جرمنی سے آئے اوور سیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کی۔  ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اراکین وفد نے وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ خلیجی ممالک کی قابل رشک ترقی اور پائیدار انفراسٹرکچر کی تکمیل میں اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات قابل رشک ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق سمندر پار مقیم محب وطن پاکستانیوں کی صحیح معنوں میں خدمت ہی میرا مشن ہے۔

اے پی پی/لاہور/فرح