ملتان 18 مارچ (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو خوش آمدید کہا گیا کمشنر جاوید اختر محمود نے کہاکمشنر آفس شہر کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک دیا ہے جاویداختر محمود نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی جیو میپنگ کروائی جائے اور کہا سکیموں میں شفافیت کو معیار بنایا جائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کی سکیموں پر بریفنگ بھی دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ۔
ڈویژن میں سی ڈی پی 2 کی 2ارب 10 کروڑ کی227 سکیمیں جاری ہیں تمام 227 سکیمیں 1 ارب 91 کروڑ 6 لاکھ کی لاگت سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جاوید اختر محمود نے کہا کہ مسابقتی بولی سے سکیموں میں 18 کروڑ 24 لاکھ روپے کی بچت ہوئی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا بچت کی مد میں ڈویژن بھر سے 39 سکیمیں موصول ہوئی وقاص خاکوانی نے کہا کہ 96 لاکھ کی 16 سکیموں پرکا سکوپ آف ورک بڑھایا گیا ہے اور کہا 16 کروڑ کی 23 نئ سکیمیں بچت پروگرام کا حصہ بنیں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر بھی شریک ہوئے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے اور اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے











