وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چلڈرن ہسپتال آمدبحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپیٹلز کے تعاون سے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا

68

لاہور16مارچ (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چلڈرن ہسپتال آمدبحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپیٹلز کے تعاون سے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے ایمرجنسی بلاک میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور نئے بننے والے جدید آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آپریشن تھیٹرز میں بچوں کے علاج معالجے کیلئے جدید طبی مشینری کی تنصیب پر اظہار اطمینان کیا  آئی سی یو وارڈز کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی زیر علاج بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیااور ایمرجنسی بلاک کے مختلف حصے دیکھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے ایمرجنسی بلاک میں بچوں کے علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اس نیک کام میں تعاون پر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپیٹلز کے شکرگزار ہیں۔بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور انہیں معیاری علاج معالجہ مہیا کرنا ہے۔انہعں نے کہا کہ شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا خود جائزہ لے رہا ہوں لاہور سمیت پنجاب میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہر صورت مزید بہتر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ کو چلڈرن ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری سپیشلائزڈ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔