نوشہرہ ورکاں،16مارچ(اے پی پی): کورونا ویکسین لگانے کے لیے میونسپل کمیٹی ہال میں سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال ۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرمقصود ظفر مان، ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض کی نگرانی میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہےجبکہ ایک سو کی تعداد میں ویکسین نوشہرہ ورکاں ہہنچا دی گئی ہےاور ویکسین لگانے کا بھی سلسلہ جاری ، صبح آٹھ بجے سے لیکر شام آٹھ بجے تک سنٹر کھلا رھے گا۔
ویکسین لگانے کے لیے مساجد میں اعلانات کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر فلیکسز بھی لگائی گئی ہیں اور چھ روز میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 80 سے زائد ھو گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال میونسپل کمیٹی آفس میں قائم کورونا ویکسین سنٹر کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مقصود ظفر مان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب کورونا ویکسین لگانے کی بلا قیمت سہولت دی گئی ہے، 60 سال سے اوپر کے مرد خواتین ہیلپ لائن 1166 پر انٹری کرا سکتے ہیں اور واپسی میسج آنے پر اپنے علاقہ میں قائم ویکسین سنٹر سے انجکشن لگوا سکتے ہیں۔











