وزیراعلی جام کمال خان کی زیر صدارت بابر کچ اور برج عزیز ڈیمز کے منصوبوں سے متعلق جائزہ  اجلاس

106

کوئٹہ، 17 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بابر کچ اور برج عزیز ڈیمز کے منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کو برج عزیز اور بابر کچ ڈیمز کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بابر کچ ڈیم سبی ٹان سے 35 کلومیٹر دور دریائے ناڑی پر تعمیر کیا جائے گا اور ڈیم کی تعمیر سے آس پاس کے دیہاتوں اور کوئٹہ کو پینے کے پانی کی ضرورت کو بھی پورا کیا جا سکے گا منصوبہ کی فزبیلٹی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کےلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔بلوچستان ڈیمز کی تعمیر کے لیے آئیڈیل صوبہ ہے۔ کیچمنٹ ایریا بہت بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پہلے مرحلے میں ڈیمز کے اسٹریکچر کی تعمیر پر فوکس کیا جائے،بابر کچ ڈیم کے ڈیزائن کو ایریگیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری پی ایچ ای، سیکرٹری خزانہ، سمیت دیگر حکام نے شریک کی۔