کروناکےحفاظتی انجیکشنزکی فراہمی پر اوکاڑہ میں سینئر سٹیزن کاحکومت پاکستان کوخراج تحسین واظہارتشکر

182

اوکاڑہ، 18مارچ (اے پی پی) :حکومت پاکستان کا ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کی جانوں  حفاظت کے لئے کرونا وائرس سے بچاؤکے انجیکشنز لگانے کا اقدام  بہت اچھا ہےاس سلسلہ میں محکمہ صحت کا عملہ جس ہمدردی اور خوش اخلاقی کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے اس کے لئے ہم   ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اورحکومت پاکستان کے ممنون ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کروناکےحفاظتی انجیکشنزکی فراہمی پر اوکاڑہ میں سینئر سٹیزن   نے ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خان اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع جمنیزیم میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے قائم کئے گئےکرونا ویکسینیشن سنٹر میں حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کیا۔