وزیر داخلہ شیخ رشید کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

34

اسلام آباد ، 30 مارچ (اے پی پی ): وزیر داخلہ شیخ رشید کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،سیف سٹی پہنچنے پر وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

وزیر داخلہ کو سیف سٹی کیمروں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو امن و امان کے حوالے سے بریف کیا۔وزیر داخلہ کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نصب کیمروں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیف سٹی اسلام آباد  کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ مزید کیمرے لگانا وقت کی ضرورت ہے ۔