ملتان، 16مارچ(اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ورکرز نے واٹر گن کے ذریعے شاہراہوں پر لگے سرکاری سائن بورڈز کی کی “میرا نکھرا ملتان”مہم کے تحت دھلائی شروع کر دی ہے ، ائر پورٹ روڈ، خانیوال روڈ اور بوسن روڈ کے چوکوں پر لگے سائن بورڈ کو پانی سے دھویا جارہا ہے ۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا موسم بہار میں نکھرتے پھولوں کے ساتھ ساتھ کمپنی شہر کو بھی نیا رخ دینا چاہتی ہے، کمپنی فلائی اوورز، بڑے چوکوں اور شاہراہوں کی واشنگ پر عمل پیرا ہے ، کمپنی نے”میرا نکھرا ملتان” کے سلوگن سے مہم شروع کر دی ہے، تاریخی فصیل کے ساتھ واقع انر سٹی رنگ روڈ کی دھلائی بھی کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے تعاون کرنے والے تاجروں کی مارکیٹوں کی بھی واشنگ کی جائے گی، کمپنی تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے ماڈل مارکیٹ اور سٹریٹ قائم کرنا چاہتی ہے، شہر اولیاء کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے، کمپنی ورکرز گرین بیلٹس،پودے اور درخت دھونے میں پی ایچ اے سے تعاون کررہے ہیں ، ہر سڑک اور گلی کی وال ٹو وال صفائی کررہے ہیں۔











