ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پرسیمینار و ریلی کا انعقاد

104

ٹوبہ ٹیک سنگھ،01 مارچ (اے پی پی ): انٹر نیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار و ریلی   کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید نے  سیمینار کی صدارت کی ۔

سیمینار  سے   خطاب  میں  ڈپٹی کمشنر  عمر جاوید نے کہا  کہ ناگہانی آفات سے نبردآزما ہونے کے لئے ہر شہری کے لئے سول ڈیفنس کی تربیت ضروری ہے،مضبوط شہری دفاع مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ انہوں   نے بتایا کہ جب بھی سول ڈیفنس کی خدمات طلب کی گئیں،رضا کاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،طلباء کو سول ڈیفنس کی تربیت دینگے ۔

ایم پی اے سعید احمد سعیدی  نے کہا کہ جب پوری دنیا کرونا وباء کے خوف مبتلا تھی،سول ڈیفنس فیلڈ میں موجود تھے ، خریداری گندم، کفالت سنٹرز،تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیہ کے خلاف سول ڈیفنس کے رضا کار کا کردار ناقابل فراموش ہے-

مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی  نے کہا کہ ہر شہری شہری دفاع کی تربیت لازمی حاصل کرے۔

سیمینار کے اختتام  پر ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کی زیر نگرانی ریلی بھی نکالی گئی۔