پاراچنار سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا کا آغاز ہو  گیا

104

پاراچنار ، 05 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی  کمشنر    آفاق وزیر نے  سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا  کا باقاعدہ  آغاز کر  دیا ۔اس موقع پر اے پی پی سے  گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کرم آفاق وزیر نےکہا کہ اس قسم کی  سرگرمیوں سے علاقے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا اور غلط قسم کی  سرگرمیوں سے نجات ملے گی۔اس سپورٹس گالا میں 32،32فٹبال،کرکٹ، ولی بال ٹیمیں شریک ہو نگے۔ سپورٹس گالا میں فٹ بال،کرکٹ،ولی بال کے کھیل ہونگے۔

علاقے کے مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اس قسم کے سرگرمیوں کو فروغ دیں  تاکہ علاقے میں امن اور عوام کو فروغ مل سکیں۔

افتتاحی میچ میں علاقے کے مشران،انجمن حسینیہ،تحریک حسینی کے ممبران نے شرکت کی۔