پاراچنار: یوم عالمی شہری دفاع کے موقع پر سول آفیسرز کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

66

پاراچنار ،01 مارچ (اے پی پی):یوم عالمی شہری دفاع کے موقع پر سول آفیسرز کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹی ایم او ، سول ڈیفنس پاراچنار کے آفیسرز اور رضاکاروں نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔

یوم عالمی شہری دفاع کے موقع پر سول آفیسرز کلب پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ٹی ایم او پاراچنار سید بہار حسین ، نے یوم عالمی شہری دفاع کا کیک کاٹا  اس موقع پر سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے فائر فائٹنگ کا عملی مظاہر کیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کلرک زاہد حسین ، سینئر رضا کار خانزادہ مشتاق حسین ، ٹی ایم او پاراچنار سید بہار حسین نے کہا کہ زمانہ امن ہو یا جنگ شہری دفاع کے رضاکار ہر قسم حالات میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور شہری دفاع کی تربیت یافتہ رضاکاروں کی بدولت بیشمار قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جاتی ہیں لہذا شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں شہری دفاع 1982 سے فعال کردار رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہر قسم حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے۔