پاک بحریہ کاجہازپی این ایس نَصربراعظم افریقہ کےمختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کاشاندارمظاہرہ کرتےہوئےکینیاپہنچ گیا

28

اسلام آباد، 31 مارچ(اے پی پی): پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گیا ہے کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ کے حکام نے پاکستانی سفیر کے ہمراہ جہاز کا والہانہ استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے حکومت پاکستان اور سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے کینیا کے عوام کے لئےخیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی کمانڈر کینیا نیوی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔دوران ملاقات  باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد حکومت پاکستان کی ( اینگیج افریقہ) پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔