وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا سے ملاقات،دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو  مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

80

دوشنبے،31مارچ   (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان میں وزارتِ دفاع آمد،تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں وزارت دفاع آمد پر خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا کے ساتھ ملاقات ہوئی، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں شخصیات نے پاکستان اور تاجکستان کی طرف سے شدت پسندی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور بارڈر سے متعلقہ آرگنائزرڈ کرائم کی بیخ کنی کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے، تاریخی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔