پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

88

لاہور 2 مارچ (اے پی پی ): پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری اور صوبائی وزیر  ثقافت خیال احمد کاسترو نے کی – ڈی جی  والڈ سٹی کامران لاشاری ، ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اسلم ڈوگر ، ڈی جی پی آ ر ثمن رائے اور ڈی جی پلاک صغری صدف نے بھی شرکت کی- اجلاس میں پنجاب کلچر ڈے 14 مارچ کو منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری سیکرٹری انفارمیشن نے پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے پروگرامز کی تفصیلات سے آ گاہ کیا -تمام ڈویژنز سے کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی- اس موقع پر اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو  نے کہا کہ  پنجاب کلچرڈ ے بھر پور جوش و جذبے سے منایا  جائے گا  آنے والے دنوں میں پنجاب کلچر ڈ ے منا نے کی روایت قائم کرنا چاہتے ہیں- تمام تقریبات میں بھرپور طریقے سے پنجابی ثقافت کی عکاسی ہونی چاہیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ کمشنرز پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے  محکمہ انفارمیشن سے تعاون کو یقینی بنائیں پنجابی زبان اور پنجابی پہناووں کو فروغ دیا جائے۔