کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت  لاہور میں پی ایس ایل میچز انتظامات کیلئے اہم اجلاس

78

لاہور، 2 مارچ (اے پی پی ): کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت  لاہور میں پی ایس ایل میچز انتظامات کیلئے اہم اجلاس ہوا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے 14 میچز لاہور  قزافی سٹیڈیم میں ہونگے کمشنر لاہور نے 10مارچ تا 22 مارچ پی ایس ایل میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پی ایس ایل میچز کیلئے پانچ پارکنگ سائٹس شائقین کیلئے مختص ہو نگی دوران میچز قزافی کے گرد اور ٹیموں کے روٹس کو مکمل طور پر روشن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کیمطابق 50فیصد شائقین سٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے داخلی قطاروں اور سٹیڈیم میں کووڈ و سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو چیلنج سمجھا جائے کسی  بھی شائقین کرکٹ کی ماسک کے بغیر سٹیڈیم میں انٹری نہیں ہو گی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ میچز کے کمپئرز کووڈ آگاہی کا پیغام دیں۔آن لائن ٹکٹس پر ضروری ماسک تحریر کریں۔مخصوص پارکنگز سے سٹیڈیم تک شائقین کو شٹل سروس مہیا کی جائیگی۔کمشنر لاہور نے مزید کہا اسٹیڈیم۔سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی سطح پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہونگی عارضی ہسپتال قائم ریسکیو کی گاڑیاں ہدایات کیمطابق موجود ہونگی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک۔ڈی آئی جی ساجد کیانی۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد۔سی سی او شوکت علی۔ایس پی سکیورٹی محمد عاصم۔اے سی جی سید منور بخاری۔سمیت پی سی بی۔پروٹوکول۔ایم سی ایل۔ریسکیو ۔رینجرز۔اور تمام الائیڈ محکموں نے شرکت کی ۔