پنڈی بھتیاں،16مارچ (اے پی پی )؛ پولیس نے 3 رکنی بین الضلاعی مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی ، عرفان اور محسن شامل ہیں۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 7 مویشی برآمد کر لئے گئے۔
مویشی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ملزمان حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔











