کورونا ایس او پیز کے مطابق ملتان شہر میں تمام مارکیٹیں شام 6بجے بند کر دیں گئیں

109

ملتان 16مارچ(اے پی پی ):لعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق تمام پرائس مجسٹریٹ شام 6بجے سے قبل اپنے ایریاز کی مارکیٹوں  میں پہنچ گئے۔

متعلقہ پولیس اسٹیشنز کی نفری بھی اپنے اپنے ایریا کی مارکیٹوں میں موجود رہی۔ بیشتر مارکیٹیں حکومتی احکامات تسلیم کرتے ہوئے تاجروں نے خود بند کردیں۔دولت گیٹ، دہلی گیٹ،حافظ جمال روڈ ،شاہین مارکیٹ، جنرل بس اسٹینڈ، چوک کمہاراں والا میں دکانیں بند کردی گئیں۔گلشن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مارکیٹ بند کر دی۔اسی طرح ممتاز آباد موبائل مارکیٹ کی دکانیں بھی بند کر دی گئیں۔بوہڑ گیٹ اور ایم اے جناح روڈ پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دی گئیں۔قادر پور راں میں  گاہکوں کو کھانا کھلانے پر 4 ریسٹورنٹس مالکان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا اور

مالکان کو آئندہ انڈور یا آوٹ ڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹس سیل کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر  صدر آبگینے خان نے کی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے  گلگشت ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر کا وزٹ کیا اور  انڈور ڈائننگ پر دوست ٹی ہاوس سیل کر دیا۔شجاع آباد اور جلالپور پیروالہ میں تاجران نے کورونا ایس او پیز مکمل عملدر آمد کیا۔