پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت ریکروٹس کے 60 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

78

ملتان، 18 مارچ(اے پی پی): پنجاب پولیس کے 60 ویں بیچ کے 443 ریکروٹس کامیاب ،ٹریننگ کے بعد  پاس آؤٹ کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے تقریب کی صدارت کی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی بھی شریک ہوئے ۔کیپٹن (ر )ظفر اقبال اعوان نے 60 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ  کا معائنہ کیا اور سلامی لی ، دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات بھی دئیے گئے ۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس اپنے ماتھے پر ہزاروں شہادتوں کا اعزاز سجائے جرائم کیخلاف سینہ سپر ہے ،  پاس آؤٹ ہونے والے جوان اخلاق سے پیش آکر عوام کی  فورس کا امیج بلند کریں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا فورس میں شامل ہونیوالے جوانوں کی جسمانی کے ساتھ ذہنی تربیت پر بھی فوکس کیا گیا ہے اور کہا پولیس شھداء کی قربانیوں کو بھی اس خاص دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

 کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کا تعلق بہاولپور ریجن سے ہے،  ریکروٹس کو دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، ریکروٹس کو جدید اسلحہ کے استعمال کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔