ملتان ، 23 مارچ (اے پی پی ): چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران نے کہا کہ میں بطورِ چیف ٹریفک آفیسر اپنی طرف سے اور سٹی ٹریفک پولیس کے تمام جوانان اور سٹاف کی طرف سے اہلیانِ وطن اور اہلیانِ ملتان کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ ہمیں قرار داد پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے ہمارے بزرگوں نے اپنے وطن کے لیے جان کی اور دیگر قربانیاں دے کر اس خوبصورت وطن کو حاصل کیا ،اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے وطن کے قوانین پر عملدرآمد کریں اور بالخصوص ہم ٹریفک قوانین پر بڑی سختی سے عملدرآمد کریں کیونکہ جب بھی کسی مہذب قوم کے راویوں کو دیکھنا ہوتا ہے تو قوانین کے پاس داری دیکھا جاتا ہے. اگر ہم ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں گے تو اس سے ثابت ہوگا کہ ہم کتنی مہذب اور پڑھی لکھی قوم ہیں۔