ڈوگر پارک کو ملتان شہر کا خوبصورت ترین پارک بنائیں گے؛ چیف وہیپ ملک عامر

118

ملتان، 17 مارچ (اے پی پی ):چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن پر عملی پیرا  ہیں ،  ڈوگر پارک کو شہر کا خوبصورت ترین پارک بنائیں گے، پارک میں تمام عوامی سہولیات اور فیملز کیلئے  تفریح کا بہترین سامان مہیا  کریں گے جبکہ گزیبوز اور جاگنگ ٹریکس پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ ڈوگر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ پارک میں عوام  کیلئے  سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پی ایچ اے پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بہتر انداز سے آگے بڑھا رہا ہے، پارک میں بچوں اور خواتین کے لیئے بہتر سہولیات مہیا کریں گے۔

 اُنھوں نے مزید کہاکہ ملتان شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھر پورشجر کاری کی جا رہی ہے ،حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں تمام شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ڈوگر پارک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،پارک کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا، دیگر پارکوں میں ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ   مزید پارکوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے، گرین بیلٹس اور پارکوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کر رہے ہیں اور شہر بھر میں بھر پور شجر کاری کریں گے۔