کورونا ایس او پیز کی ملتان میں خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون

60

ملتان، 16مارچ(اے پی پی): دکانیں اور ایک میرج ہال سیل،15 گاڑیاں تھانے میں بند،ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی، ملتان  سے مختلف شہروں کو جانیوالی15  گاڑیوں میں ماسک کی پابندی کو یکسر انداز کیا جارہا تھا۔

 پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے سمیجہ آباد اور گلگشت کے ایریا میں چیکنگ شروع کر دی 160 دکانوں پر کورونا ایس او پیز کی پڑتال کی گئی 10 دکانوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی ایک میرج ہال اور 3 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے 6 دکانداروں پر20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے،  کارسرکار میں مداخلت پر ایک دکاندار کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے کورونا ایس او پیز بارے حکومتی احکامات کی پرواہ نہ کرنے پر ایم اے جناح روڈ پر5 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے کاروائی پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے کی۔