محکمہ ایکسائز سکھر کی کامیاب کارروائی، 50 کلو گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

84

سکھر،15مارچ  (اے پی پی):محکمہ ایکسائز سکھر کی ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر نجیب الرحمن ڈومکی کی سربراہی میں  منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انڈس ہائی  وے  پر سٹی اسکول کے نزدیک ٹرک نمبر ٹی کے بیـ 581  سے 50 کلو گرام چرس برآمد کرلی،دو ملزمان تحسین اللہ اور سید رحمان گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امورسندھ  مکیش کمار چاؤلہ نے ایکسائز پولیس سکھر کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہمارے حوصلے بلند رہیں گے ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں وقت کی ضرورت ہیں۔