گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹس، تصویری نمائش کا دورہ

31

پشاور، 24مارچ(اے پی پی): یوم پاکستان کے موقع پر آج یہاں گورنر ہاوس پشاور میں یونیورسٹی آف پشاور کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹس، تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تصویری نمائش دیکھی اور طلباء کی فن مصوری میں صلاحیتوں کی تعریف کی۔ گورنر نے طلباء و طالبات کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے والہانہ محبت و عقیدت کے جذبہ کو بھی سراہا۔