یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں کوہلو میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی

66

کوہلو،01 مارچ (اے پی پی ):  یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں کوہلو میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی شہید جسٹس محمد نواز مری چوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی شرکاء نے بینرز،پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تاثرات درج تھے شہر کے فضا سبزہلالی پرچموں سے لہلہا رہی تھی جبکہ شہر پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پُرعزم ہیں اس سلسلے میں اہلیان کوہلوجذبہ حُب الوطنی سے سرشارہوکر23مارچ یوم پاکستان کو جوش وخروش سے منانے کیلئے تمام تر تیاریوں میں مصروف ہیں بلوچستان کے عوام محبت وطن ہیں مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں سرحدوں کے محافظ دنیا کے عظیم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں محب وطن بلوچ قوم یوم پاکستان کو جوش وخروش سے مناکر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ بلوچستان کے عوام اپنی آخری سانس تک پاکستان سے محبت اور وطن کی مٹی کا وفادار رہیں گے مقررین نے کہا کہ ہندوستان بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کی پُشت پناہی کررہا ہے چند مٹھی بھر عناصر ڈالروں کے عوض معصوم لوگوں کو بہکا رہے ہیں جو اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اس موقع پر پولیس اور لیویز کی جانب سے ریلی کے شرکاء کو فول پروف سیکورٹی دی گئی۔