یوم پاکستان کے موقع پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی  تقریب ، ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

21

ملتان، 23مارچ(اے پی پی ): یوم پاکستان کے موقع پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی سادہ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع قومی ترانہ بجایا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا، ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، سول ڈیفنس کا دستہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا یوم پاکستان وطن عزیز کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، 23مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان پیش کی گئی ، اسی دن پاکستان کے حصول کے لئے تحریک کا آغاز کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر نے کہا کہ اس تحریک کی وجہ سے7سال بعد ایک نیا ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آیا اور الحمد للہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

 اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود  نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو ہمیشہ جوش اور جذبے سے مناتی ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ کورونا وباہ کی وجہ سے تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے۔

تقریب میں  اے سی آفتاب ڈوگر،سب رجسٹراراحمد نوید بلوچ سمیت  سی ای او ایجوکیشن شمیشیر خان،ڈی ایم ڈی واسا مشتاق خان ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی ڈاکٹر کلیم اللہ،سی او اقبال خان  اور سول ڈیفنس کے افسران شریک  ہوئے ۔