سیالکوٹ میں  4رکنیگینگگرفتار، 2موٹرسائیکل،پسٹل،نقدیاورطلائیزیوراتبرآمد

11

 

سیالکوٹ، 01 اپریل(اے پی پی): ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی،ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل میاں احسان اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن کینٹ شاہد محمود،اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ گھمن نے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل،پسٹل،نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں چند روز قبل چار ملزمان کاسمیٹک کی دوکان میں داخل ہو گئے وہاں پر موجود دکاندار اورگاہکوں کو یرغمال بنا کر نقدی اور طلائی زیوارت لوٹ کرفرار ہونے کی کو شش کی ایک ڈاکو محمود موقع پر دھر لیا گیا جبکہ عبا س قاسم،کاشف علی اور عمر درازفرار ہو گئے۔پو لیس نے جدید ٹیکنا لوجی کی مد د سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے،نقدی،طلائی زیورات دو موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کیے ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے۔انجمن تاجران کینٹ نے پولیس کی کار گردگی کو سراہا ہے۔