ملتان؛پریذائڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

15

ملتان، 8 اپریل (اے پی پی ): پریذائڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد پر ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے پھول پیش کئے اور استقبال کیا ،ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین نے ادارے میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے ہوسٹل اور سکول کا معائنہ بھی کیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔