وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز 2 کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

5

تربت7 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک روزہ دورے پر تربت کا دورہ کیا  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز 2 کے حوالے سے کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی  اجلاس منعقد ہوا _ اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ ،صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے_ اس موقع پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے  اجلاس کو تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت تربت سٹی کی شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور دیگر منصوبے شاملِ ہیں جن میں پنجاب حکومت کے تعاون سے میڈیکل کالج میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ  کے برائے میں آگاہ کیا_ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پروجیکٹ فیز 2 میں تمام کمپوننینٹ شاملِ کیے جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوسکیں ٹی سی ڈی پی فیز 2 تربت کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد تربت شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی۔