پاکستان، عراق کی خود مختاری، سیاسی یگانگت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے: مخدوم شاہ محمود قریشی

8

اسلام آباد ،8 اپریل (اے پی پی)؛عراق کی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات  کی۔

ملاقات  میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے عراقی انڈر سیکرٹری کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،ہزاروں پاکستانی، ہر سال عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں ،پاکستان، عراق کی خود مختاری، سیاسی یگانگت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ،پاکستان اور عراق کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔